16 نومبر 2013
وقت اشاعت: 22:59
ویتنام میں طوفانی بارشیں اور سیلاب،31 افراد ہلاک
جیو نیوز - ہنوئی…ویتنام میں طوفانی بارشیں سیلاب میں بدل گئیں،31 افراد ہلاک جبکہ 70ہزار سے زائد کو نقل مکانی کرنی پڑی۔طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے بننے والے سیلاب نے کونگ نگائی نامی صوبے کو سب سے زیادہ متاثر کیاہے۔متاثرہ علاقوں میں فوج اور پولیس امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے اور متاثرین کو کشتیوں کے زریعے پانی میں ڈوبے مکانوں سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا جایا جارہا ہے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق اسی صوبے میں تقریبا ً19ہزار افراد نے ساری رات بغیر چھت اور بے سروسامانی کی حالت میں پانی ہی میں گزاری۔