18 نومبر 2013
وقت اشاعت: 3:34
مصر میں ٹرین کئی گاڑیوں سے ٹکرا گئی، 24افراد ہلاک،28زخمی
جیو نیوز - قاہرہ…مصر میں دارالحکومت قاہرہ کے قریب ٹرین کئی گاڑیوں سے ٹکرا گئی، حادثے میں 24 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہو گئے۔ حادثہ مصری دارالحکومت قاہرہ سے 40 کیلومٹر دور پیش آیا۔ مسافر ٹرین کراسنگ سے گزرنے والی تین گاڑیوں سے ٹکرائی جس میں ایک بس بھی شامل تھی۔ مرنے والوں میں زیادہ تر ایک ہی خاندان کے افراد شامل ہیں جو شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس آرہے تھے۔ مصری حکام کے مطابق زخمیوں اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔