18 نومبر 2013
وقت اشاعت: 9:47
غسل کعبہ کی روح پرور تقریب، اہم شخصیات کی شرکت
جیو نیوز - مکہ مکرمہ… مکہ مکرمہ میں غسل کعبہ کی روح پرور تقریب ہوئی ، گورنر مکہ نے خانہ کعبہ کو عرق گلاب اور آب زم زم سے غسل دیا۔ تقریب میں حرمین شریفین انتظامیہ کے سرابرہ شیخ عبدالرحمان السدیس، مسلم ممالک کی سفارتی شخصیات کے علاوہ شاہی خاندان کے افراد اورمشائخ نے شرکت کی۔ تقریب میں پاکستان کی نمائندگی سفیر پاکستان محمد نعیم خان نے کی جبکہ پاکستان سے اعلی شخصیات بھی اس تقریب میں مدعو تھیں۔ واضح رہے کہ حرم پاک کو ہر سال مختلف مواقع پر غسل دیا جاتا ہے،جن میں 15 محرم الحرام کا دن بھی شامل ہے۔