19 نومبر 2013
وقت اشاعت: 21:12
بھارت میں بھی اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے والے غیر محفوظ
جیو نیوز - ممبئی…پاکستان کی طرح بھارت میں بھی اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے والے دن دہاڑے لوٹ لیے جاتے ہیں۔ بنگلور میں ایک ڈاکو نے ایک خاتون سے پیسے چھینے اور چھرا مارکے زخمی بھی کردیا۔ بنگلور میں منگل کو ایک خاتون جب رقم نکلوانے کے لیے اے ٹی ایم میں داخل ہوئیں تو چند سیکنڈز بعد ایک اور شخص بھی گھس گیا۔ اس نے اے ٹی ایم کا شٹر گراکر اسے بند کردیا۔خاتون نے خوفزدہ ہوکر اس کی منت سماجت کی لیکن ڈاکو نے خاتون کو ایک کونے میں دھکیلا اور چھرا مارکے زخمی کردیا۔ خاتون کو تین گھنٹے بعد اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطر ے سے باہر تھی۔