20 نومبر 2013
وقت اشاعت: 2:50
میکسیکو میں شدید بارشیں، 18 دریا بپھر گئے
جیو نیوز - میکسیکو…میکسیکو کی ریاست ویراکروز Veracruz میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ ویراکروز میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں 18 دریا بپھر گئے۔ کئی علاقوں میں سیلابی پانی داخل ہو گیا جس کی وجہ سے ہزاروں افراد گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقام پر منتقل ہوگئے۔ ریاست ویرا کروز کا وسیع علاقہ زیر آب آگیا ہے جبکہ مٹی کے تودے گرنے سے کئی سڑکیں بھی بند ہوگئیں۔ ریاست میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔