تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 نومبر 2013
وقت اشاعت: 2:10

برطانیہ: 3خواتین کو 30سال گھر میں قید رکھنے کا انکشاف

جیو نیوز - لندن…لوگوں کو غلام بنانا دور جاہلیت کی رسم تھی لیکن اس دور جدید میں بھی غلامی کا افسوس ناک واقعہ مہذب اور ترقی یافتہ ملک برطانیہ میں پیش آیا ہے جہاں تین خواتین کو تیس سال تک ایک گھر میں قید رکھا گیا۔ ان میں سے ایک خاتون کی پوری زندگی ہی قید میں گزر گئی۔ تینوں خواتین لندن کے علاقے lambeth کے ایک گھر میں قید تھیں جنہیں پولیس نے رہا کرایا۔ خواتین کو قید میں رکھنے کے الزام میں 67 سالہ مرد اور عورت کو گرفتار کیا گیا ہے۔ لندن پولیس نے اسے لوگوں کو غلام بنانے کا بدترین واقعہ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ تینوں عورتوں میں 69 سالہ خاتون کا تعلق ملائیشیا اور 57 سالہ خاتون کا تعلق آئرلینڈ سے ہے جبکہ تیس سالہ برطانوی خاتون کی پوری عمر غلامی میں گزر گئی۔ پولیس کے مطابق بظاہر تینوں خواتین کو محدود آزادی حاصل تھی۔ ان میں سے ایک خاتون نے ایک دستاویزی فلم دیکھنے کے بعد جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے سماجی تنظیم فریڈم چیریٹی کو فون کردیا جس نے پولیس کی مدد سے انہیں رہائی دلوائی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.