24 نومبر 2013
وقت اشاعت: 7:19
ایران اور عالمی طاقتوں کے سمجھوتے پر اسرائیل کا شدید ردعمل
جیو نیوز - تل ابیب… ایران اور عالمی قوتوں کے درمیان، ایران کے متنازعہ جوہری پروگرام پرجنیوا میں معاہدہ طے پا گیا جس پر اسرائیل کا شدید ردِ عمل سامنے آیا ہے۔ اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نتین یاہو کی جانب سے بیان آیا ہے کہ جنیوا میں ہونے والا معاہدہ ایک غلطی ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران جو چاہتا تھا اسے وہ مل گیا،ایران کے جوہری پر وگرام سے جزوی طور پر پابندیا ں ہٹا لی گئیں ہیں ۔اسرائیل کے معاشی وزیر نفتالی بینیٹ کا کہنا تھا کہ ،اسرائیل اس معاہدے کا حصہ نہیں ،ایران اسرائیل کو دھمکا رہا ہے،اسرائیل کو یہ اختیار ہے کہ وہ اپنا دفاع کرے۔