تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 نومبر 2013
وقت اشاعت: 11:10

امریکی ریاست اوکلوہاما برفانی طوفان کی لپیٹ میں، نظام زندگی مفلوج

جیو نیوز - اوکلوہاما سٹی…امریکا کی ریاست اوکلوہاما کو برفانی طوفان نے لپیٹ میں لے لیا۔ شدید برف باری نے نظام زندگی کومفلوج کردیا۔اوکلوہاما سٹی میں 4انچ برف پڑچکی ہے جس کے باعث شہری گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔ شدید برف باری کے نتیجے میں ٹریفک حادثات میں کئی افراد زخمی ہوچکے ہیں جبکہ ڈیلاس فورٹ ورتھ انٹرنیشنل ایرپورٹ سے تقریباً تین سو پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ بدھ تک مزید طوفانی بارش اور برف باری کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.