27 نومبر 2013
وقت اشاعت: 0:32
امریکی بمبارطیاروں کی چینی فضائی حدود کی خلاف ورزی
جیو نیوز - واشنگٹن…امریکی بمبار طیاروں نے چینی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا کے 2 بی52 طیاروں نے متنازع جزیروں کی فضائی حدودمیں پرواز کی ہے۔ امریکا کی جانب سے متنازع جزیروں میں فضائی حدود کی خلاف ورزی پر چین کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔