تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 نومبر 2013
وقت اشاعت: 10:44

خلیج بنگال میں بننے والا طوفان ”لہر“کل بھارت سے ٹکرا جائے گا

جیو نیوز - ممبئی…خلیج بنگال میں بننے والا طوفان ”لہر“ کل بھارت کے جنوبی ساحلوں سے ٹکرا جائے گا۔ یہ بھارت میں اس سال کا تیسرا سمندری طوفان ہے۔ بھارت بھی آج کل چین کی طرح پے در پے سمندری طوفانوں کی زد میں ہے۔ تباہ کن سمندری طوفان فائلین اور ہیلن کے بعد اب ریاست آندھیرا پردیش کے جنوبی ساحلی علاقوں میں سال کے تیسرے سمندری طوفان ”لہر“ کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔”’لہر“کو طوفان ہیلن سے زیادہ طاقتور بتایا جا رہا ہے اور ساحلی علاقوں میں بارشوں کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.