تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 نومبر 2013
وقت اشاعت: 15:17

لیٹویا میں 54 افراد کی ہلاکت کے بعد وزیراعظم مستعفی

جیو نیوز - ریگا…لیٹویا میں سپرمارکیٹ کی چھت گرنے سے 54 افراد کی ہلاکت پر وزیراعظم نے استعفیٰ دے دیا۔لیٹویا کے دارالحکومت ریگا میں سپرمارکیٹ کی چھت گرنے سے54افرادہلاک اوردرجنوں زخمی ہوئے تھے۔ ملک کے صدر کا کہنا تھا کہ واقعہ ایک قتل ہے۔ حادثے کے بعد ملک میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا تھا اور ملک بھر میں مظاہرے کیے گے تھے۔ وزیراعظم نے عوامی ردعمل کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.