تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 نومبر 2013
وقت اشاعت: 22:52

عراق : بم دھماکوں اور فائرنگ میں 20 افراد ہلاک ،35 زخمی

جیو نیوز - بغداد…دارالحکومت بغداد کے قریب رمادی شہر میں ایک پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک اور 7زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق ایک کار بمبار اور 3خودکش حملہ آوروں نے جوائبا پولیس اسٹیشن میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے ناکام بنایا گیا، چیک پوائنٹ پر مامورپولیس اہلکاروں نے مقابلہ کر کے حملہ آوروں کو پولیس اسٹیشن کے باہر ہی خود کو دھماکے سے اڑانے پر مجبور کردیا جبکہ عراق بھر میں فائرنگ اور دیگر پرتشدد واقعات میں 15 افراد ہلاک ہو گئے۔ اقوام متحدہ کے مطابق عراق میں گزشتہ ماہ تقریبا ًایک ہزار افراد مارے جا چکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.