تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 نومبر 2013
وقت اشاعت: 7:58

سمندری طوفان لیہر کی شدت کم ہوگئی،ساحلی علاقوں میں بارشوں کا امکان

جیو نیوز - حیدرآباد،دکن …بھارت کی طرف بڑھنے والے سمندری طوفان لیہر کی شدت کم ہوگئی ہے تاہم ساحلی علاقوں میں شدید بارشوں کی پیشنگوئی ہے۔ بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے جنوبی ساحلی علاقوں کی طرف آنے والے سمندری طوفان لیہر کی شدت کم ہوگئی ہے لیکن سمندری طوفان کے اثرات سے علاقے میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، حکام کی جانب سے ریسکیو عملے کو اسٹینڈ بائی کر کے ممکنہ متاثرہ علاقے سے ہزاروں لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچا دیا گیا ہے اور ماہی گیروں کی سرگرمیوں کو بھی روک دیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.