تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
29 نومبر 2013
وقت اشاعت: 1:9

تھائی لینڈ: حکومت مخالف مظاہروں میں شدت آگئی

جیو نیوز - بنکاک…تھائی لینڈ میں حکومت مخالف مظاہروں میں روز بروز شدت آرہی ہے۔ مظاہرین نے بینکاک میں پولیس ہیڈکوارٹر کی بجلی اور پانی کی سپلائی روک دی۔ تھائی وزیراعظم ینگ لوک شناواترا کی حکومت کیخلاف اپوزیشن جماعتوں کی حمایت سے کئی دنوں سے مظاہرے جاری ہیں اور مظاہرین کئی سرکاری عمارتوں پر بھی قابض ہوگئے ہیں۔ تازہ واقعے میں مظاہرین نے ایک عدد لمبے بانس کے ذریعے پولیس ہیڈکوارٹر کی بجلی بھی منقطع کردی جبکہ پولیس نے حکومتی احکامات کے مطابق مظاہرین سے سختی سے نمٹنے کی پالیسی سے گریز کیا ہوا ہے۔ تھائی وزیراعظم کیخلاف پارلیمنٹ میں عدم اعتماد کا ووٹ بھی بری طرح ناکام ہوگیاجس کو ماننے کے بجائے اپوزیشن جماعتوں اورمظاہرین نے احتجاج جاری رکھنے اور حکومت کی مذاکرات کی پیشکش کو ماننے سے بھی انکار کردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.