تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
29 نومبر 2013
وقت اشاعت: 22:21

شام: مسلم ممالک کے ساتھ ساتھ یورپی انتہا پسندوں کی بھی جنت بن گیا

جیو نیوز - دمشق…شام نہ صرف مختلف مسلم ممالک بلکہ یورپ سے آنے والے دہشتگردوں کی بھی جنت بن گیا ہے۔ انکشاف ہواہے کہ صدر بشارالاسد کے خلاف بغاوت میں شامل یورپی انتہاپسندمسلمانوں کی تعداد 12ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔شام کے صدر بشارالاسد کے خلاف خانہ جنگی ڈھائی برس سے جاری ہے جس میں چھوٹے یورپی ملکوں کے انتہاپسندمسلمانوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہے۔اسرائیلی اخبار کے مطابق اس تعداد میں اضافے کاسبب مغربی ممالک میں سلافسٹ تحریک کا زور پکڑنا ہے۔شام میں شمالی افریقا سے تعلق رکھنے والے انتہاپسند وں کی بڑی تعداد موجود ہے جبکہ برطانیہ سے جاکر شام میں لڑنے والے زیادہ ترافراد کا تعلق جنوب مشرقی ایشیا سے ہے جو عربی نہیں جانتے۔اس طرح فرانس اورجرمنی سے بھی قریبا 700 کے قریب انتہاپسند شام گئے ہیں۔ڈنمارک سے65،آسٹریا سے 57 نارویسے40اور بیلجیئم سے 300کے قریب دہشت گردشام میں لڑرہے ہیں۔اس طرح یورپ سے شام جاکر لڑنے والے دہشتگردوں کی تعداد 12ہزار ہوچکی ہے جو جدید تاریخ میں اپنی نوعیت کا ریکارڈ ہے۔ڈیٹاتیارکرنے والے ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ دہشت گرد شام سے واپس آکر یورپی ملکوں میں بھی دہشتگردی کی بڑی کارروائیوں کا سبب بن سکتے ہیں اور اس طرح یورپ کوایک نیا بحران درپیش ہوسکتاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.