1 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 6:21
تھائی لینڈ میں حکومت مخالف مظاہرے شدت اختیار کر گئے، دو افراد ہلاک
جیو نیوز - بنکاک…تھائی لینڈ میں حکومت مخالف مظاہرے شدت اختیار کر گئے، جھڑپوں میں دو افراد ہلاک ،متعدد زخمی ہوگئے۔تھائی لینڈ میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں،مظاہرین کی جانب سے اہم سرکاری عمارتوں میں قبضے میں لئے جانے کے پیش نظر سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے،مظالفین کا مطالبہ ہے کہ تھائی وزیر اعظم Shinawatra Yingluckکی حکومت کو برطرف کیا جائے۔مظاہرین بنکاک میں کیمپ لگا کر بیٹھے ہیں،رات گئے حامیوں اور مخالفین کے درمیان جھڑپوں میں 2 افراد ہلاک درجنوں زخمی ہو گئے،جبکہ مخالفین کا کہنا ہے کہ وہ پر امن احتجاج چاہتے ہیں۔