تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 12:55

آصف زرداری کی سیاست سے ملک جمہوریت کے راستے پر چل پڑا، ارشاد کمبوہ

جیو نیوز - پیرس…رضا چوہدری…پاکستان پیپلزپارٹی فرانس کے یوم تاسیس کے سلسلے میں ایک تقریب پی پی پی فرانس کے صدر ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ کی صدارت میں منعقد ہوئی جس سے راجہ کرامت حسین، سینئر نائب صدر سید کفایت حسین نقوی، جیالہ گروپ کے کنوینر ماسٹر مظفر حسین اور صدر ڈاکٹر ارشادعلی کمبوہ نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ایک سیاسی جماعت ہی نہیں بلکہ جنوں اور عزئم کا نام ہے جس کو پارٹی کے چیئرمین آصف علی زرداری کی مفاہمت کی سیاست کا نتیجہ ہے، ملک جمہوریت کے راستہ پر چل پڑا ہے، ایک سیاسی جماعت سے دوسری سیاست جماعت کو پر امن اقتدار منتقل ہوا اور پاک فوج اور عدلیہ جیسے اہم اداروں میں تبدیلی کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے، یہی جمہوری طریقہ ہے، شہید جمہوریت بینظر بھٹو اور پارٹی کے بانی ذوالفقار علی کے خواب کی تعبیر ہے۔ رہنماؤں نے خطاب میں مزید کہا کہ پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی قیادت پر بھر اعتماد رکھتے ہیں اور ہمیں یقین ہے اگر ملک میں منصفانہ بلدیاتی انتخابات ہوئے تو پاکستان پیپلزپارٹی کامیاب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا، جس کے نتیجے میں ملک، عوام اور اوورسیز پاکستانیوں کی توجہ ایک بار پھر پاکستان پیپلزپارٹی کی طرف بڑھتی جارہی ہے، ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرکے پارٹی کو مزید منظم اور فعال بنانا ہوگا، چور دورزے سے پارٹی کو نقصان پہنچانے کی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ سید کفایت حسین نقوی نے اعلان کیا کہ پی پی پی فرانس کے صدر ڈاکٹر ارشادعلی کمبوہ کی پارٹی کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، ان کی موجودگی ان کی اجازت کے بغیرکسی قسم کی سرگرمیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ تقریب میں نائب صدرارشد چکورٰی، حاجی الیاس سماعیلہ، محمد اسلم مٹھائی والے، حفیظ بٹ، چوہدری محمد افضل خونن، راجہ مشتاق احمد، راجہ اشفاق راجہ خالد ڈونگی، خضر حیات جوڑا، فرید منڈیر، میاں خان راجوال، راجہ زاہد سمیت بڑی تعداد میں کارکنوں اور عہدیداروں نے شرکت کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.