تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 11:29

اٹلی میں ارتقاء انٹرنیشنل کا قیام،شازیہ نورین چیف آرگنائزر مقرر

جیو نیوز - روم…اٹلی میں ارتقاء انٹرنیشنل کے نام سے تنظیم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ تنظیم کے قیام مقصد پاکستانی ادب و ثقافت کی ترویج اور اس کی عالمی ادب و ثقافت سے ہم آہنگی کیلئے کوششوں کے ساتھ ساتھ سماجی بہبود بھی ہے۔ شازیہ نورین کو تنظیم کا چیف آرگنائزر مقرر کیا گیا ہے جبکہ دو کمیٹیاں، ادبی و ثقافتی اور سماجی بہبود بھی تشکیل دی گئی ہیں۔ ادبی و ثقافتی کمیٹی کے تحت پاکستان اور بیرون ملک اہل قلم کے مابین روابط بڑھانے کیلئے عملی اقدامات، بیرون ملک مقیم پاکستانی قلم کاروں کی پاکستان میں شناخت اور پذیرائی کیلئے کوششیں، کم معروف مگر کم معروف تخلیق کاروں کے اعتراف و تحسین کا اہتمام، بین الاقوامی ہم آہنگی اور افہام و تفہیم کیلئے اردو کی اہم تخلیقات کو دیگر زبانوں جبکہ دیگر زبانوں کی اہم تخلیقات کو اردومیں ترجمہ کرنے، پاکستان میں کم وسائل رکھنے والے معیاری تخلیق کاروں کی مالی معاونت اور کتب کی اشاعت جیسے اقدامات کیے جائیں گے جبکہ ادبی و ثقافتی کمیٹی پاکستانی تہذیت و ثقافت کی عالمی تہذیت سے ہم آہنگی کیلئے پاکستان سے وفود بیرون ملک بلانے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مقامی معاشروں سے ارتباط بڑھانے، ملیوں، ملاقاتوں، مذاکروں اور محافل موسیقی کا انعقاد، دیار غیر میں نئی نسل کوزبان و ادب اور تہذیب و ثقافت سے روشناس کرانے کیلئے کوشش کرے گی۔ یورپ میں ارتقاء کا پہلا باقاعدہ اجلاس اور پاک اٹالیا ادبی و ثقافتی میلہ مارچ میں میلان، اٹلی میں ہوگا، جس میں پاکستان اور یورپ کے مختلف ممالک سے اراکین کی شرکت متوقع ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.