تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 20:8

دبئی میں سنگدل پاکستانی نے دوبچیوں کا گلاگھونٹ کرخودکشی کرلی

جیو نیوز - دبئی …دبئی میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے باپ اور اس کی دو بیٹیوں کی پراسرار موت ہوگئی،تاہم بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ سنگدل پاکستانی نے دو بچیوں کا گلا گھونٹ کر خودکشی کرلی۔خلیجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی خاندان دبئی کے ایک ولا میں رہائش پذیر تھا۔خاتون کو رات ایک پروگرام سے گھر واپسی پر اپنی دو بچیوں کی لاشیں ملیں۔جبکہ شوہر کی لاش علاقے میں پولیس کے سرچ آپریشن کے بعد سوئمنگ پول سے برآمد کی گئی۔مرنیوالی بچیوں کی عمریں سات سے آٹھ سال کے درمیان ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش کی جار ہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.