4 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 9:32
فرانس:فرینڈز آف پاکستان کے چیئرمین کیلئے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری
جیو نیوز - پیرس…رضا چوہدری…فرینڈز آف پاکستان گروپ کے چیئرمین سجادحیدرکریم کو یونیورسٹی آف مینجمنٹ و ٹیکنالوجی لاہور کی جانب پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری کا اعلان کیاگیا۔ یونیورسٹی کے نویں کنووکیشن کے موقع پر منعقد ہ تقریب میں مہمانان خصوصی گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور، صوبائی وزیرتعلیم رانا مشہوداحمد خان، یونیورسٹی کے ریکٹر حسن صہیب مراد اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔ سجادکریم کواعزازی ڈگری ان کی پاک۔یورپ تعلقات میں اہم کردار اداکرنے پر دی گئی۔ سجادکریم کی سربراہی میں ای یو پارلیمنٹ میں فرینڈز آف پاکستان گروپ نے یورپی یونین اور پاکستان کے مابین تعلقات کو فروغ دینے میں بڑا کردار اداکیاہے، خصوصاً 2010 میں پاکستان میں سیلاب زدگان کی امداد اور ای یو۔پاکستان پانچ سالہ تعاون کے منصوبے پرعمل درآمد میں کوششیں شامل ہیں۔انٹرنیشنل کو نسل فارہومن ڈیولپمنٹ (آئی سی ایچ ڈی) اور کشمیرکونسل ای یو کے چیئرمین علی رضاسید نے سجادکریم کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری ملنے پرمبارکباد دی ہے۔ ان کا کہناہے کہ رکن ای یو پارلیمنٹ سجاد کریم اور ان کے گروپ ”فرینڈز آف پاکستان“نے پاکستان کی یورپی مارکیٹ تک رسائی کے لیے اور اس ملک کو جی۔ایس۔پی اورترجیحی تجارت کی اسکیم میں شامل کروانے میں نمایاں کوششیں کی ہیں۔یورپ میں متعدد اہم پاکستانی اور کشمیری شخصیات نے بھی سجادکریم کو مبارکباد دی ہے۔