4 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 14:5
نئی دہلی : ہوٹل انتظامیہ نے آدھی رات کو یاسین ملک سے کمرہ خالی کروالیا
جیو نیوز - نئی دہلی …نئی دہلی میں حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک اور ان کے اہل خانہ کو آدھی رات کے وقت مقامی ہوٹل سے باہر نکال دیا گیا۔ یاسین ملک اپنی ڈیڑھ سالہ بیٹی کے ہمراہ سڑک پر رکنے پر مجبور ہوئے اور بعد میں دوست کے گھر منتقل ہوگئے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق یاسین ملک نے نئی دہلی میں قیام کے لیے اتوار کو مقامی ہوٹل میں دوکمرے بک کرائے تھے، اچانک 2دسمبر کی درمیانی شب ہوٹل انتظامیہ نے بکنگ کینسل کر کے انہیں اور ان کے اہلہ خانہ کو ہوٹل سے باہر نکال دیا، جس کے بعد کئی گھنٹے سڑکوں پر گزارنے کے بعد یاسین ملک اپنے ایک دوست کے گھر چلے گئے۔ واقعے پر یاسین ملک کا کہنا تھا کہ ہوٹل انتظامیہ کی طرف سے ایسی کارروائی صرف ان کے سیاسی نظریات سے اختلافات کے سبب کی گئی،اگر ان کے بھارت آنے کو کوئی اچھا نہیں سمجھتا تو کشمیریوں کے بھارت میں داخلے کے خلاف باقاعدہ قانون بنادیا جائے۔