5 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 2:43
فلوریڈا: ساحل کے قریب کم گہرے پانی میں آنے والی 10 وہیل ہلاک
جیو نیوز - فلوریڈا…امریکی ریاست فلوریڈا میں ساحل کے قریب کم گہرے پانی میں آنے والی 10 وہیل ہلاک ہوگئیں۔ 40 سے زائد کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ امریکی حکام کے مطابق فلوریڈا کے ایور گلیڈ نیشنل پارک کے قریب 50 سے زائد وہیل کم گہرے پانی میں پھنس گئیں۔ اس مقام پر پانی تین فٹ سے بھی کم ہے جس کی وجہ سے انہیں واپس گہرے پانی میں جانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اس صورت حال کے سبب 10 وہیل مر چکی ہیں جبکہ امدادی کارکن 40 سے زائد وہیلوں کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔