5 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 21:10
طاقتور ترین سربراہ اوباما آئی فون کے استعمال سے محروم
جیو نیوز - واشنگٹن…دنیا کے سب سے ترقی یافتہ ملک کے طاقتور ترین سربراہ خود جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے محروم ہیں، دوسرے ممالک کے سربراہان اوراہم شخصیات کے راز چرانے والے امریکا کے خفیہ اداروں کو یہ خطرات لاحق ہیں کہ اوباما کا آئی فون استعمال کرنا انھیں مشکل میں ڈال سکتا ہے۔ اسی لیے امریکی صدر کے سیکیورٹی مشیروں نے انہیں آئی فون استعمال کرنے سے منع کیا ہوا ہے۔ وائٹ ہاوٴس میں گفتگو کے دوران امریکی صدر بارک اوباما نے بتایا کہ وہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر آئی فون استعمال نہیں کر سکتے کیونکہ یہ فون محفوظ نہیں ہے۔اس سے پہلے بھی اوباما بلیک بیری فون استعمال کرنے کے لیے بضد تھے تاہم وائٹ ہاوٴس حکام نے انھیں سمجھابجھاکربلیک بیری فون استعمال کرنے سے منع کیا اور پھر وہ مان گئے۔