تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
6 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 20:2

دنیا بھر میں شہری ہوا بازی کا عالمی دن 7 دسمبر کو منایا جائے گا

جیو نیوز - پیرس… پاکستان سمیت دنیا بھر میں شہری ہوا بازی کا عالمی دن (انٹرنیشنل سول ایوی ایشن ڈے)7 دسمبر کو منایا جائے گا۔ یہ دن منانے کا مقصد انٹرنیشنل سول ایوی ایشن کی اہمیت کے متعلق شعور بیدار کرنا اور بین الاقوامی فضائی ٹرانسپورٹ کیلئے انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے کردار کو اجاگر کرنا ہے ۔1996 میں اقوام متحدہ نے ایک قراداد کے ذریعے اس دن کو عالمی سطح پر منانے کا اعلان کیاجس سے قبل یہ دن اقوام متحدہ کے ادارے انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے تحت منایا جاتا تھا جو کہ ہوا بازی کے تحفظ کیلئے بین الاقوامی معیار برقرار رکھنے کا ذمہ دار ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.