تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
6 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 21:7

شمالی یورپ میں طوفان، متعدد ممالک میں زندگی مفلوج

جیو نیوز - برسلز…یورپ کے شمالی ممالک میں سخت سرد موسم اور طوفان کے باعث مرنے والوں کی تعداد 9 ہوگئی۔ جرمنی، ہالینڈ اور پولینڈ سمیت کئی یورپی ممالک میں شدید آندھی نے نظام زندگی درہم برہم کردیا۔ اسکاٹ لینڈ کے سمندر میں اونچی لہروں کے خدشے کے باعث ایسٹرن انگلش کوسٹ کے قریب دس ہزارمکانات خالی کرالئے ہیں۔ آئرلینڈ میں بھی طوفانی ہواوٴں سے بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہوا اور سات ہزارمکانات بجلی سے محروم ہوگئے۔ پولینڈ میں 4 لاکھ اور سوئیڈن میں 50 ہزار افراد بجلی کی فراہمی سے محروم ہیں۔ شمالی جرمنی میں بھی 144 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی ہواوٴں نے ٹرین اور ٹریفک کا نظام درہم برہم کردیا۔ ہیمبرگ ائرپورٹ سے درجنوں پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.