7 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 6:18
صدراوباما نے وہائٹ ہاوٴس کا روایتی کرسمس ٹری روشن کر دیا
جیو نیوز - واشنگٹن …امریکی صدر باراک اوباما نے وہائٹ ہاوٴس کے روایتی کرسمس ٹری کو روشن کر دیا۔ انتہائی سرد موسم اور بارش کے باوجود عوام کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔ہلکی بارش کے باوجود باراک اوباما نے اپنی فیملی سمیت وہائٹ ہاوٴس کے نزدیک نیشنل کرسمس ٹری کو روشن کیا۔ جو 1923 سے امریکا کی روایت کا حصہ ہے۔ اوباما نے یہاں گنتی ختم کی اور وہاں کرسمس ٹری جگمگ جگمگ کرنے لگا۔ایونٹ میں امریکی سنگرAretha Franklin نے بھی اپنی پر فارمنس پیش کی۔28 فٹ بلند یہ کرسمس ٹری ورجینیا سے لایا گیا ہے۔