تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 12:12

بھارت میں اسکول بس کو حادثہ، 6 بچوں سمیت سات افراد ہلاک

جیو نیوز - ممبئی…بھارت میں اسکول بس کو حادثہ، 6 بچوں سمیت سات افراد ہلاک ،متعدد زخمی ہوگئے۔بھارتی ریاست مہاراشٹر میں سو لا پور دھلے نیشنل ہائے وے پر دو بسوں کے تصادم میں 6 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال بھیج دیا گیا،جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک ہے۔اسکول اور ٹورسٹ بس کے درمیان تصادم کے بعد اسکول بس ہائے وے پر پلٹ گئی۔ہلاک ہونے والوں میں بس ڈرائیور بھی شامل ہے۔ اسکول میں سوار بچے پکنک پر جا رہے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.