تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 19:6

امریکا کی کئی ریاستوں میں شدید برفانی طوفان

جیو نیوز - نیویارک…ان دنوں شدید برف باری کے طوفان نے امریکا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔ ٹیکساس سے لے کر اوہائیو ویلی تک کئی انچ موٹی برف کی تہہ جمی ہوئی ہے۔برفانی طوفان کے باعث ڈیلس کے نزدیکی علاقوں میں سب سے خطرناک صورتحال ہے، جبکہ آرکنساس اور مغربی کینٹکی بھی اس طوفان کی لپیٹ میں ہیں، انتہائی سرد موسم کی وجہ سے لوگوں کو کا فی پریشانی کا سامنا ہے۔ سڑکوں پر بر ف پڑنے سے گاڑیاں پھسلن کا شکار ہیں۔ کئی علاقوں میں بجلی منقطع جبکہ 19 ہزار پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں۔ محکمہٴ موسمیات نے سرد موسم کی شدت میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.