8 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 22:14
یوکرین:کیف میں حکومت مخالف مظاہرے زور پکڑ گئے
جیو نیوز - یوکرین…یوکرین میں حکومت مخالف مظاہروں میں مشتعل مظاہرین نے سویت یونین کے بانی لینن کا یوکرین میں نصب مجسمہ گرا ڈالا۔ دارالحکومت کیو میں ہزاروں مظاہرین ایک بار پھر آزادی اسکوائر پر جمع ہوئے اور روس کے ساتھ حکومت کے تجارتی تعلقات بڑھانے کے اقدامات کے خلاف مظاہرہ کیا، مشتعل مظاہرین نے یوکرین کی سویت یونین کے ساتھ الحاق کی نشانی سویت یونین کے بانی ولادیمر لینن کے مجسمے کو بھی توڑ ڈالا، مظاہرین نے مجسمے کو گرایا اور مجسمے پر ہتھوڑے برسا کر حکومت کے خلاف اپنا غصہ نکالا۔