9 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 2:16
برفانی طوفان: امریکا کی مغربی اور وسطی ریاستوں میں زندگی مفلوج
جیو نیوز - واشنگٹن…شدید برفانی طوفان کے باعث امریکا کی مغربی اور وسطی ریاستوں میں زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہیں، سیکڑوں پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ ہفتے سے شروع ہونے والی برف باری کی وجہ سے شمالی ٹیکساس اورآرکنساس میں سڑکیں برف سے ڈھک گئی ہیں، چند ایک مقامات پر حادثات بھی ہوئے ہیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔شدید برف باری کی وجہ سے چارسوپروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ٹیکساس اورآرکنساس میں برف باری سے بجلی کانظام درہم برہم ہوگیاہے۔ لاکھوں گھروں کی بجلی معطل ہے جسے بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔کیلی فورنیا میں بھی 2 سے چار انچ برف پڑچکی ہے۔ اورشہری گھروں میں محصورہوکررہ گئے ہیں۔امریکی محکمہ موسمیات نے جنوب اور وسطی ریاستوں میں ژالہ باری، برف باری اور بارش کی پیش گوئی اورسردی کی شدت میں اضافے کاامکان ظاہرکیاہے۔