تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 4:58

نیلسن منڈیلا کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے دعائیہ تقریبات

جیو نیوز - جوہانسبرگ …نسل پرستی کے خلاف جدوجہد کی علامت بننے والے نیلسن منڈیلا کی الوداعی دعائیہ تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ اتوارکو جنوبی افریقہ میں یومِ سوگ منایا گیا۔جوہانسبرگ میں نیلسن منڈیلا کے پرانے گھر کے باہر ان کے چاہنے والوں کا تانتا بندھا رہا۔ ملک بھرسے آنے والے افراد میں بچے بڑے سب ہی شامل ہیں جوپھولوں کا نذرانہ لے کرآئے۔ گھرکے دروازے کے باہرلوگوں نے گلدستوں کاڈھیرلگادیا اورشمعیں بھی روشن کیں۔اس دوران اکنامک فریڈم فائٹرزپارٹی کے رہنماجولیس مالیما وہاں پہنچے توتناوٴ کی فضا پیداہوگئی اورسرخ لباس پہنے منڈیلا کے پْرجوش عقیدت مندوں نے ناپسندیدگی کااظہارکیا، تاہم موقع پرموجود اہلکاروں نے صورتحال کوقابومیں رکھا۔ ادھرمنڈیلا فاوٴنڈیشن میں بھی دعائیہ تقریب ہوئی، جس میں منڈیلا کے پوتے اور ان کے جیل کے ساتھی احمد قطردا نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے شرکا نے منڈیلا کوزبردست خراج عقیدت پیش کیا، ان کی یاد میں گیت گائے اور شمعیں روشن کیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.