تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 7:55

فرانس :پی ٹی آئی یورپ کانفرنس کی تیاریاں عروج پر

جیو نیوز - پیرس …رضا چوہدری… تحریک انصاف فرانس کی جانب یورپ کانفرنس 15دسمبر کو پیرس میں ہوگی، جس کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔کانفرنس کے حوالے سے یورپ بھر میں تحریک انصاف کے کارکنان میں جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ تحریک انصاف کے مرکزی قائدین جہانگیر خان ترین، نعیم الحق، فوزیہ قصوری، حامد خان، عمران اسمٰعیل، جسٹس وجیہ الدین ،عمر ڈار،ابرار الحق و دیگر نے یورپ کانفرنس کے انعقاد کو سراہتے ہوئے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ نمائندہ جنگ سے بات چیت کرت ہوئے تحریک انصاف فرانس کے کوارڈینٹر ابوبکر گوندل،یاسر قدیر و مظہر گوندل نے بتایا کہ کانفرنس کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں ، کانفرنس سے تحریک انصاف یورپ مزید ترقی کی راہ پر گامزن ہو گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کانفرنس کا اہم ایجنڈا خیبر پختونخوا کی تعمیر و ترقی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا کردار ہے، ہماری پوری کوشش ہے کہ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت کی ہر ممکن سپورٹ کی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.