9 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 10:37
جکارتہ میں ٹرک ٹرین کی زد میں آگیا ،7افراد ہلاک
جیو نیوز - جکارتہ…انڈونیشیاکے دارالحکومت جکارتہ میں ٹرین حادثے میں 7افرادہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق مسافر ٹرین لکوڈ گیس لیجانے والے ٹرک سے ٹکراگئی۔حادثے کے بعد ٹرک میں دھماکے سے آگ لگ گئی۔ آگ کے شعلے اور سیاہ دھواں کئی کلومیٹر دورسے دکھائی دے رہا تھا۔امدادی ٹیموں نے حادثے کے مقام پر پہنچ کرکارروائیاں شروع کردیں جبکہ نزدیکی علاقے کو احتیاطاً خالی کروالیا ہے۔