تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
10 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 2:26

اسرائیل، اردن اور فلسطین کے درمیان پانی کا معاہدہ طے پاگیا

جیو نیوز - واشنگٹن…اسرائیل، اردن اور فلسطین کے درمیان پانی کا معاہدہ طے پاگیا جس سے تینوں ملکوں میں پانی کی قلت کودورکیاجاسکے گا۔ تینوں ملکوں کے درمیان پانی کامعاہدہ واشنگٹن میں ورلڈبینک کے ہیڈکوارٹرمیں ہوا۔اس منصوبے پردوسوپچاس ملین ڈالرسے چارسوملین ڈالرلاگت آئے گی۔ منصوبے کے تحت بحیرہ احمرسے ایک پائپ لائن کے ذریعے پانی بحیرہ مْردار میں ڈالاجائیگاتاکہ اسے سوکھنے سے بچایاجاسکے جبکہ اردن میں ایک ڈی سالینیشن پلانٹ لگا کرسمندرکے پانی کو استعمال کے قابل بنایاجائیگا جس سے خطے کے عوام کو80سے 100ملین کیوسک میٹرصاف پانی مل سکے گا اور تینوں ممالک میں پانی کی بڑھتی ہوئی مانگ پر قابو پایا جاسکے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.