10 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 4:38
نیلسن منڈیلاکی آخری رسومات کی تیاریاں جاری
جیو نیوز - جوہانسبرگ …عظیم جنوبی افریقی رہنما نیلسن منڈیلا کی آخری رسومات کی تیاریاں جاری ہیں۔ عالمی رہنماوٴں نے بھی جنوبی افریقہ کا رخ کرلیا ہے۔کینیڈا کے وزیراعظم پہنچ گئے، امریکی صدر روانہ ہوگئے۔مادیبا کے گھر کے باہر بھی چاہنے والوں کیآنے کا سلسلہ جاری ہے،جہاں ان کے چاہنے والوں کا سمندر ٹھاٹھیں ماررہا۔ مادیبا سے والہانہ محبت کرنے والوں نے یہاں گل دستوں کا پہاڑ کھڑاکردیا ہے۔ ہزاروں افراد تہنیتی گیتوں سے اپنے عظیم رہنما کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔منڈیلا کے گاوٴں کونو میں جہاں ان کی آخری رسومات اور تدفین کے انتظامات کی تیاریاں جاری ہیں۔۔ وہاں دنیا بھر سے رہنماوٴں نے بھی جنوبی افریقہ کا رخ کرلیا ہے۔ سب سے پہلے پہنچنے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون جنہوں نے نیلسن منڈیلا کے گھر کا دورہ کیا۔کینیڈا کے وزیراعظم اسٹیفن ہارپر بھی اپنی اہلیہ کے ہمراہ جوہانسبرگ پہنچ چکے ہیں۔ امریکی صدر باراک اوباما خاتون اول کے ہمراہ جنوبی افریقہ کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔دنیا بھر کے رہنماوٴں نے اپنے اپنے ممالک میں جنوبی افریقی سفارت خانوں کا بھی دورہ کیا۔۔روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے ماسکو میں جنوبی افریقاکے سفارت خانے جاکرتعزیتی کتاب پر پیغام لکھ کر نیلسن منڈیلا کو خراج عقیدت پیش کیا۔امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے واشنگٹن اورجرمن چانسلر انجیلا مرکل نے برلن میں جنوبی افریقاکے سفارت خانے پہنچ کرتعزیتی کتاب پر دستخط کیے۔جنوبی افریقی اور یورپین پارلیمنٹ نے بھی ایک منٹ کی خاموشی سے نیلسن منڈیلا کی جدودجہد کو سلام پیش کیا جبکہ برطانیہ کی پارلیمنٹ نے ایک دن کی پوری کارروائی نیلسن منڈیلا کے نام کردی۔کیپ ٹاوٴن میں واقع ٹیبل پہاڑی پر اظہار عقیدت کیلئے پروجیکٹر سے نیلسن منڈیلا کی تصویربنائی گئی ہے۔