10 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 12:9
انٹرنیٹ پر وڈیو گیم کھیلتا بچہ بھی سی آئی اے کی نگرانی سے محفوظ نہیں
جیو نیوز - لندن… ایک برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی اوربرطانوی خفیہ اداروں نے وڈیو گیمز کے اندر بھی معلومات جمع کرنیوالی خفیہ ڈیوائس نصب کی تھیں۔گھر میں انٹرنیٹ پر گیمز کھیلتا بچا بھی خفیہ نگرانی سے محفوظ نہیں ۔عالمی رہنماوٴں سے لے کر 10 سال کے عام بچے تک سب کے سب پر امریکی نگرانی ،کوئی بھی آزاد اور نگرانی سے محفوظ نہیں ، یہ انکشاف کیا ہے برطانوی اخبار اور امریکی جریدے نے ، جس کے مطابق امریکی سی آئی اے نے انٹرنیٹ کے ذریعے گیمز کھیلے والوں تک بھی رسائی حاصل کرلی ہے ، تو ہر وہ شخص جو اپنے گھر میں انٹرنیٹ پرگیم کھیل رہا ہے، اس کی ساری معلومات سی آئی اے کے پاس محفوظ ہورہی ہے۔فوربس میگزین اور گارجین اخبار نے بتایا ہے کہ انٹرنیٹ سے منسلک ورلڈ آف وچ کرافٹ جیسے وڈیو گیمز میں خفیہ اداروں نے ایسی ڈیوائس نصب کروائیں جن کے ذریعے گیمز کھیلنے والوں کے درمیان ہونے والی گفتگو ریکارڈ کی جاتی رہی۔یہ وڈیو گیمز دہشت گردوں کے درمیان پیغام رسانی کا ذریعہ بننے کا بھی شبہ رہا۔ تاہم یہ واضع نہیں ہوسکا کہ اس طریقہ کار سے حاصل کردہ معلومات نے کبھی کسی ہائی پروفائل ہدف کو نشانہ بنانے میں کوئی مدد فراہم کی یانہیں۔