تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
11 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 6:53

امریکی خاتون نے صدر اوباما کو زہریلے پاؤڈر خط میں بھیجنے کا اعتراف کر لیا

جیو نیوز - ٹیکساس…امریکی خاتون نے صدر باراک اوباما کو زہریلے موادوالا پاوڈررائسن خط میں بھیجنے کا اعتراف کر لیا۔امریکی ریاست ٹیکساس میں اٹارنی آفس سے جاری بیان کے مطابق 36 سالہ سابق اداکارہ شینون گس رچرڈسن نے عدالت میں پیشی کے دوران اعتراف جرم کرلیا۔ جس پراسے عمرقیدکی سزاہوسکتی ہے۔خاتون نے صدرباراک اوباما اور نیویارک کے میئربلوم برگ کو خط میں زہریلاپاوٴڈر رائسن بھیجاتھا ۔ملزمہ کو جون میں گرفتار کرلیا گیا تھا، شینون کے وکیل کے مطابق چند روز قبل خاتون نے معافی کی درخواست کی تھی جس پر معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت اسے 18 سال قید ہو سکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.