11 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 7:25
بجٹ بحث مکمل ، ڈیموکریٹس اورری پبلیکن اراکین کانگریس میں معاہدہ ہوگیا
جیو نیوز - واشنگٹن…امریکی کانگریس میں بجٹ پربحث مکمل ہوگئی، ڈیموکریٹس اورری پبلیکن اراکین کے درمیان معاہدہ طے پاگیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق معاہدے پر اتفاق سے 15جنوری کو دوبارہ شٹ ڈاون کا خطرہ ٹل گیا ہے، اکتوبر میں 16 روزہ شٹ ڈاؤن کے خاتمے کیلئے کئے جانیوالے معاہدے کی میعاد 15 جنوری کو ختم ہو رہی تھی جس کے بعد دوبارہ شٹ ڈاؤن کے بادل امریکی انتظامیہ کے سر پر منڈلا رہے تھے جو کہ ڈیموکریٹس اورری پبلیکن ارکان کے درمیان مذاکرات کی صورت میں ٹل گیا، ارکین کانگریس جلد مشترکہ پریس کانفرنس میں معاہدے کی تفصیلات کا اعلان کریں گے۔