تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
11 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 9:35

امریکا کی متعدد ریاستوں میں برف باری ،نظام زندگی متاثر

جیو نیوز - نیو یارک…امریکا کی متعدد ریاستوں میں برف باری نے جہاں نظام زندگی متاثر کیا،وہیں امریکا میں موجود سیاحوں کیلئے کرسمس کو مزید خوشگوار بنا دیا۔امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں میں برفانی طوفان کے باعث اسکول اور سرکاری ادرے بند کر دیئے گئے ہیں۔ واشنگٹن،فلاڈیلفیا اور دیگر پانچ ریاستو ں کے کچھ حصوں میں دن کے آغاز کے ساتھ ہی برف باری کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ ہائی ویز پر برف کی4 انچ موٹی تہہ کی وجہ سے 83 حادثات ہوچکے ہیں ۔ واشنگٹن،فلاڈیلفیا اور نیویارک میں ٹرین سروس اور پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئی ہیں، سیاحوں نے اس موسم کا خوب مزہ لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.