تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 0:6

افغان سیکیورٹی معاہدے کی ڈیڈلائن بڑھائی جاسکتی ہے،وائٹ ہاوٴس

جیو نیوز - واشنگٹن…امریکا کاکہناہے کہ افغان سیکیورٹی معاہدے کی ڈیڈلائن بڑھائی جاسکتی ہے۔حامد کرز ئی 10 جنوری تک بھی دستخط کردیں تو حرج نہیں۔وائٹ ہاوٴس کے نائب ترجمان ہوزیارنسٹ کا کہنا ہے کہ افغانستان اور امریکا کے درمیان باہمی سیکیورٹی کے معاہدے پر رواں برس کے آخر تک دستخط ہونا ضروری ہیں۔تاہم اس میں 10جنوری تک کی تاخیر بھی ہوتی ہے تو کوئی بڑا مسئلہ نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.