12 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 17:0
بنگلادیش میں جماعت اسلامی کے رہنما عبدالقادرملاکوپھانسی دیدی گئی
جیو نیوز - ڈھاکا… جماعت اسلامی بنگلادیش کے رہنما عبدالقادر ملا کو پھانسی دے دی گئی۔ عبدالقادر ملا کو جنگی جرائم کے الزام میں پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی۔ ان پر 1971ء میں آزادی کی تحریک کے دوران جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔ جنگی جرائم کے ٹربیونل نے فروری میں عبدالقادر ملا کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ سپریم کورٹ نے عمرقید کی سزا کو سزائے موت میں تبدیل کر دیا تھا۔ عبدالقادر ملا پر 1971ء میں جنگ آزادی کے دوران جنگی جرائم کے 6الزامات لگائے گئے تھے۔ بنگلادیشی حکومت نے خصوصی ٹربیونل2010ء میں بنایا تھا۔اس ٹریبونل نے ان ملزمان پر مقدمہ چلایا جنہوں نے پاکستانی فورسز کے ساتھ مل کر بنگلا دیش بننے کی مخالفت کی تھی۔