13 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 12:22
جی ایس پی پلس کاحصول ، چوہدری محمد سرور، سجادکریم متحرک رہے
جیو نیوز - اسٹرا برگ فرانس …رضا چوہدری /نمائندہ جنگ …یورپی پارلیمنٹ میں پاکستان کو جی ایس پی پلس ملک کا درجہ حاصل ہونے سے یورپ میں مراعات حاصل کرنے کا انتظار ختم ہوگیا ہے، فرانس کے شہرا سٹرابرگ میں واقع یورپی پارلیمنٹ میں جمعرات کے روز منظور کی گئی قرار داد جس کے حق میں چارسو نو جبکہ مخالفت میں ایک سو بیاسی ووٹ آئے ۔ قرارداد کی منظوری سے پاکستان کیلئے یورپ تجارت کا راستہ کھل گیا ہے۔ یہ قرارداد منظور کرانے کیلئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ،یورپی پارلیمنٹ میں فر ینڈ زآف پاکستان کے چیئر مین سجاد کریم لابی کیلئے متحرک رہے خصوصی معاونت اور بھرپور کوششوں میں برسلر میں پاکستانی سفیر منور بھٹی کے علاوہ فرانس میں پاکستان کے سفیر غالب اقبال سیاسی سماجی شخصیت چوہدری شاھین اختر ، بیلجئم کے چوہدری پرویز لوسئر اور نا صر چوہان نے بھرپور کردار ادا کیا، گزشتہ ہفتے ملالہ یوسف زئی کو یورپی پارلیمنٹ میں سخاروف ایوارڈ ملنے سے بھی قرارداد پر موثر اثرات مرتب کئے۔ واضع ہو گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور اور یورپی پارلیمنٹ میں فرنٹ آف پاکستان گروپ کے چیئرمین ڈاکٹر سجاد کریم منگل کو اسٹرابرگ پہنچے تھے ۔وہ دوران بحث یورپی پارلیمنٹ کے ارکان سے ملاقاتیں کرتے رہے تھے۔ ابتداء میں اس قرارداد کی مخالفت کی گئی تھی تاہم سجاد کریم کی کوششوں اور گورنر پنجاب کی معاونت سے یورپی پارلیمنٹ کی کمیٹی میں دوہفتے قبل یہ قرارداد منظور کرکے پارلیمنٹ کے اجلاس میں بحث اور رائے شماری کیلئے بھجوائی گئی تھی۔اس قرارداد کی منظوری سے پاکستان کی بیس فیصد مصنوعات صفر ٹیرف اور70فیصد ترجیحی ریٹس پر پاکستان سے برآمد کی جا سکیں گی ،یہ سہولت 2014سے 2017تک برقرار رہے گی جس سے ٹیکسٹائل ، جانوروں کی کھالوں ، چمڑے، پھل سبزیاں اور مچھلیوں سمندری خوراک سمیت دیگر شعبوں کی ملکی برآمدات کو فائدہ حاصل ہوگا۔اب پاکستانی صنعت کاروں کا امتحان شروع ہوا ہے کہ وہ اس سے فائدہ حاصل کرنے کیلئے اپنا معیار برقرار رکھنا ہوگا۔