تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
14 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 2:49

نئی پابندیاں لگنے پر ایران جوہری معاہدے سے علیحدہ ہوگیا

جیو نیوز - تہران…امریکا نے پناما ، سنگاپور، یوکرائن اور دیگر ممالک میں امریکی کمپنیوں کی جانب سے ایران کی سرکاری تیل کمپنی کے ساتھ خفیہ طور پر کاروبار کرنے پر ان کے اثاثے منجمد کر لیے ہیں۔ جس کے بعد ایران نے جوہری معاہدے پر عمل درآمد سے متعلق جاری مذاکرات سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔ امریکا نے ایران پرعائد پابندیوں کو نظرانداز کرنے کے الزام میں ایک درجن سے زائد کمپنیوں اور افراد کیخلاف کارروائی کی ہے۔ ان کمپنیوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے جنہوں نے ایران سے براہ راست ان اشیاء کی تجارت کی جنہیں مہلک ہتھیاروں کی تیاری میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ جس کے بعد ایران نے عالمی طاقتوں کے ساتھ کیے گئے جوہری معاہدے پر عمل درآمد سے متعلق جاری مذاکرات سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔ فیصلے کے بعد ایرانی وفد بھی ویانا سے تہران پہنچ گیا ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ وہ جلد اپنے آئندہ اقدامات کا فیصلہ کرے گا۔ جوہری مذاکرات کے ایرانی سربراہ عباس عرقچی نے کہا کہ امریکا نے جنیوا معاہدے کی روح کے خلاف اقدام اٹھایا ہے جس کے مطابق ایران کو اپنی سرگرمیاں روکنے کے بدلے 6ماہ تک مزید پابندیاں عائد نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔ دوسری جانب وائٹ ہاوٴس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام کمپنیوں کے اکاونٹ پہلے سے عائد پابندیوں کی بنیاد پرمنجمد کئے گئے ہیں۔ امریکی صدر ایران پر مزید کوئی پابندی لگانے سے گریز کی کوشش کر رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.