تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
15 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 5:21

چین کے خلائی راکٹ میں سے یوتوگاڑی چاند پر اترگئی

جیو نیوز - بیجنگ … چین کے خلائی راکٹ میں سے یوتو نامی چاند گاڑی چاند کی سطح پر کامیابی سے اتر گئی۔ یوتو چاند پر موجود قدرتی وسائل کا کھوج لگائے گی۔ چاند کی سطح پر لینڈ کرنے والی روبوٹک گاڑی کا نام' یوتو' ہے جو چینی علاقائی داستانوں میں چاند پر رہنے والے ایک خرگوش کا نام ہے۔ چین کی یہ گاڑی چاند پر موجود ایک ہموار میدان پر اتری ہے۔اس میدان کا نام ’بے آف رینبوز‘ ہے۔ یوتو تین ماہ تک چاند کی سطح کا جائزہ لے گی اوروہاں موجود قدرتی وسائل کا کھوج لگائے گی۔ چینی خلائی گاڑی جدید ترین آلات سے لیس ہے جن میں زیرِ زمین اجزا کی معلومات جمع کرنے کے لیے ریڈار بھی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.