تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
15 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 21:8

بنگلا دیش میں حکومت مخالف مظاہرے جاری، 35افراد ہلاک

جیو نیوز - ڈھاکہ…جماعت اسلامی کے رہنما عبدالقادر ملا کی سزائے موت کے خلاف بنگلادیش میں ملک گیر ہڑتال ہوئی۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ عبدالقادر ملا کی سزائے موت کے بعد بنگلادیش کے کئی شہروں میں پْرتشدد واقعات میں 35 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں، ہنگاموں کے دوران حکمراں جماعت کے حمایتیوں کے گھروں کو آگ بھی لگائی گئی، وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے ہنگاموں کے خلاف کریک ڈاوٴن کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں مزید انتشار برداشت نہیں کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.