17 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 4:48
علم کے فروغ کیلئے دو برطانوی اساتذہ کا رکشے میں طویل ترین سفر
جیو نیوز - بیونس آئرس …ا، ب ، پ پر یقین رکھنے والے دو برطانوی اساتذہ نے رکشے میں طویل ترین سفر کر کے نیا عالمی رکارڈ قائم کردیا۔ تعلیم کے فروغ کے لئے کام کر نے والے دونوں اساتذہ کی عمریں28 برس ہیں اور ان کے نام نک اور رچ ہیں۔ دونوں نے ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس پہنچ کرٹک ٹک یعنی موٹر رکشہ پردنیاکا سب سے لمبے سفر کا رکارڈ بنالیا ہے۔ اگست 2012 میں شروع ہونے والے اس سفر کے دوران دونوں نے 39 ملکوں کا 40 ہزار کلومیٹر پْرخطر سفر کیا۔ اِس ریکارڈ سازسفر کا مقصد ترقی پذیر ممالک میں تعلیم کے فروغ کے لیے عطیات جمع کرنا ہے۔