17 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 4:48
بھارت کے شمال مغربی علاقوں میں شدید دھند
جیو نیوز - نئی دہلی … بھارت کے شمال مغربی علاقوں میں شدید دْھند کے باعث فضائی اور ریل ٹریفک متاثر ہوا ہے، کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔دارالحکومت نئی دہلی اور شمال مغربی علاقوں میں توقع سے ایک ہفتہ قبل ہی شدید دْھند چھائی ہوئی ہے ،جس کے باعث فضائی اور ریلوے ٹریفک شدید متاثر ہورہی ہے۔ دہلی کے اندرا گاندھی انٹر نیشنل ائیرپورٹ پرڈیڑھ سو فلائٹس تاخیر کا شکار ہوئیں، جبکہ 5 منسوخ کردی گئی ہیں، 14 اہم ٹرینوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے ،محکمہ موسمیات کے مطابق دْھند کا یہ سلسلہ 25 دسمبر تک جاری رہ سکتا ہے۔