18 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 13:49
نیو یارک : سڑکیں کئی انچ برف سے ڈھک گئیں،درجہٴ حرار ت منفی 6 ڈگری
جیو نیوز - نیو یارک…نیو یارک میں شدید برف باری کے باعث سڑکیں کئی انچ برف سے ڈھک گئیں۔درجہ حرار ت منفی 6 ڈگری تک پہنچ گیا۔نیو یارک میں برفانی طوفان کی وجہ سے سینٹرل پارک کا علاقہ کئی انچ برف سے ڈھک گیا۔امریکا میں یہ اس ہفتے کا دوسرا برفانی طوفان ہے۔محکمہ وسمیات نے پہلے ہی پنسلوانیا سے نیو انگلینڈ تک موسم سرما کے طوفان کی وارننگ جاری کر دی تھی۔برف باری کے باعث ٹریفک حادثات ور 1 ہزار سے زائد پروازین متاثر ہوئیں، ایک ہفتے پہلے بھی اسی خطے کو طوفان نے اپنی لپیٹ میں لیا تھا۔