18 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 22:58
بینک آف انگلینڈ 2016 سے پلاسٹک کے کرنسی نوٹ متعارف کرائیگا
جیو نیوز - لندن…بینک آف انگلینڈ نے 2016 سے پلاسٹک کے کرنسی نوٹ متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پولیمر سے بنے نوٹ نہ صرف صاف رہتے ہیں بلکہ کاغذ کے نوٹوں کے مقابلے میں زیادہ محفوظ بھی ہوں گے۔ پلاسٹک کا پہلا انگلش نوٹ پانچ پاوٴنڈ مالیت کا ہوگا اور اس پر سابق برطانوی وزیراعظم سر ونسٹن چرچل کی تصویر ہوگی۔ بینک کا کہنا ہے کہ یہ نوٹ حجم میں موجودہ نوٹوں سے چھوٹے ہوں گے۔ دنیا میں اب تک 20 کے قریب ممالک میں پولیمر کرنسی استعمال ہو رہی ہے اور اس کا آغاز 1988 میں آسٹریلیا سے ہوا تھا۔