تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
19 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 3:49

کیلیفورنیا کے جنگل میں لگی آگ بجھانے کی کوشش جاری

جیو نیوز - لاس اینجلس …امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگل میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے۔آگ سے اب تک کئی گھر جل چکے ہیں۔ کیلی فورنیا کے علاقے بگ سور کے جنگلات میں گزشتہ اتوار کو آگ لگی تھی، جس نے 770 ایکڑ رقبے کو لپیٹ میں لے لیا تھا۔ آگ کے باعث 13 گھروں سمیت 20 عمارتیں جل گئیں اور تقریبا سو افراد محفوظ مقام پر منتقل ہو گئے ہیں۔ ہوا کی شدت میں کمی کے باعث آگ پر بہت حد تک قابو پالیا گیا ہے۔ 900 کے قریب فائر فائٹر آگ بجھانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.